Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مبشر لقمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم | زرائع نیوز

مبشر لقمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد: معروف اینکر پرسن اور خود کو صحافی ظاہر کرنے والے مبشر لقمانو کووفاقی دارالحکومت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گرفتار کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مبشر لقمان کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا ل عزیز کے والد انور عزیز نے فوجداری شکایت داخل کر رکھی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اینکر پرسن نے ان کے اور ان کے خاندان کے بارے میں نا شائستہ زبان استعمال کی۔

عدالت نے اس مقدمے میں اینکر پرسن کو ضمانت قبل از گرفتاری دی تھی البتہ وہ تین سماعتوں سے عدالت میں پیش نہیں ہورہے اور نہ ہی تفتیشی حکام سے کوئی تعاون کررہے ہیں، اس معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اُن کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

عدالت سے مسلسل غیر حاضری کے باعث ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد سکندر خان نے اینکر پرسن مبشر لقمان اور ان کے ضمانتی ریحان اشفاق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی، وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔