کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان کوارٹرز اور کلیٹن کواٹرز کے مکینوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی ہونے والی ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان کوارٹرز اور کلیٹن کوارٹرز کے متاثرین سے جمال صدیقی اور میری ملاقات، ہم دونوں نے کوارٹرز متاثرین کو لیز کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا یقین بھی دلایا، دل مطمئن ہوا کہ آج یہ مطمئن تھے، اللہ ہمیں مسائل حل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)‘۔
پاکستان کوارٹرز کے قدیمی مکینوں سے ملاقات, کوئی آپ کو بے گھر نہیں ہونے گا .. یہ کہہ دیا ہے میں نے آپ سے اور وعدہ ہے آپ کے عامر بھائی کا #PakistanZindabad #MainNahiHaroonga pic.twitter.com/c45zcHyOsi
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 17, 2020
قبل ازیں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کوارٹرز کے قدیمی مکینوں سے ملاقات کررہے تھے۔ عامر لیاقت نے ایک بار پھر متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ’میرا آپ سے یہ وعدہ ہے کہ آپ کو کوئی بے گھر نہیں ہونے دے گا، میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور ہر جگہ موجود رہوں گا‘۔
پاکستان کوارٹرز اور کلیٹن کوارٹرز کے متاثرین سے جمال صدیقی @JamalSiddiqiPTI اور میری ملاقات، ہم دونوں نے کوارٹرز متاثرین کو لیز کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا یقین بھی دلایا، دل مطمئن ہوا کہ آج یہ مطمئن تھے، اللہ ہمیں مسائل حل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) pic.twitter.com/sX8GxWLnKU
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 17, 2020
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے اس معاملے پر وزیراعظم کے سامنے آواز بلند کی جبکہ متعدد بار گورنر سندھ سے بھی ملاقاتیں کر کے معاملے کو خوش اصلوبی سے حل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔
پاکستان کوارٹرز، حکومت کیسے فائدہ اٹھا سکتی ہے؟ ایک آرکیٹیکٹ کی شاندار تجویز
