Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ڈکیت گروہ کاسرغنہ گرفتار, بزرگ شہری کے قتل میں ملوث ہونے کاشبہ |

ڈکیت گروہ کاسرغنہ گرفتار, بزرگ شہری کے قتل میں ملوث ہونے کاشبہ

کراچی : عزیز آباد پولیس کے ہاتھوں گزشتہ شب پولیس مقابلے کے بعد ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر طارق روڈ پر بزرگ موٹر سائیکل سوار شہری کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
23 مارچ کو طارق روڈ پر بزرگ شہری کو دن دیہاڑے ڈکیتی میں مزاحمت پر ملزمان نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم اکرام عرف منا بھائی ولد شمس الدین نے ساتھیوں کے ساتھ مختلف علاقوں سے کئی موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت 100 سے زائد مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ چھینی گئی موٹر سائیکلیں خضدار میں بیچتے تھے۔ملزم نے 2021ء میں شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل تھانہ تیموریہ کی حدود سے چھینی گئی تھی۔