کراچی:جماعت اسلامی کراچی کے ہر سطح کے ناظمین کا اجتماع آج منگل کو بعد نماز مغرب ادارہ نور حق میں ہو گا۔
اجتماع میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن 11خالی بلدیاتی نشستوںپر انتخابات ، متنازع مردم شماری کے سلسلے میں اتوار 30اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان احتجاجی مارچ سمیت آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق خصوصی خطاب کریں گے ۔
