Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی اور رہنماؤں کا داخلہ بند کیا جائے، قبائلی تاجر برادری کا مطالبہ | زرائع نیوز

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی اور رہنماؤں کا داخلہ بند کیا جائے، قبائلی تاجر برادری کا مطالبہ

پشاور: خیبرپختونخواہ کے ضلع باجوڑ کی تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو علاقے میں جلسہ کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اور نہ ہی اُن کے مشیران کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے اگر ایسا نہ ہوا تو مقامی لوگ بھرپور احتجاج کریں گے۔

باجوڑ میں ہفتے کے روز تاجر برادری کے صدر حاجی خان بہادر ، عنایت کلے تاجر برادری کے صدر حاجی محمد زمان ، پھاٹک بازار کے صدر حاجی اکبر جان ، حاجی محمد شعیب ، خان گل ، حاجی امیر رحمن ، اصغر خان ، حاجی نعیم اللہ ، حاجی صاحب زادہ ، اسماعیل اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں کے قبائلی عمائدین مشران ، لوگوں اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں جس کی وجہ سے کافی عرصے بعد امن قائم ہوا لہذا شرپسند عناصر کو اب علاقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے باجوڑ کے تاجروں نے بیش بہا نقصانات کا سامنا کیا تب ہمارے کے کسی نے آواز نہیں اٹھائی اب جب امن قائم ہوگیا تو پی ٹی ایم کے رہنما یہاں آکر جلسہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں ہمدردی ملے اور علاقے میں قائم ہونے والا امن بھی ختم ہو تاکہ پھر سے حالات خراب ہوں۔

حاجی خان بہادر صدر تاجر برادری نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے باجوڑ داخلے پر پابندی عائد کی جائے، ہم کسی صورت انہیں اپنے علاقے میں برداشت نہیں کریں گے اور اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہی عائد ہوگی۔

انہوں نے اتنظامیہ سے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پی ٹی ایم کو روکا جائے ساتھ ہی ہم دھمکی بھی دیتے ہیں کہ اگر پشتون تحفظ موومنٹ نے یہاں جلسہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اُن کے سخت احتجاج کریں گے۔