Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ویران گراؤنڈآبادکرینگےڈی جیKDA |

ویران گراؤنڈآبادکرینگےڈی جیKDA

کے ایچ اے کے ساتھ مل کر ویران میدان آباد کریں گےڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ نے محکمہ میں بوائز ہاکی ٹیم کے قیام کی یقین دہانی کردی۔

محمد علی شاہ سے مل کر میرا یقین مزید پختہ ہوگیا ہاکی کے عروج کا سفر جلد شروع ہوگا، حیدر حسین

کھیلوں کے فروغ کے لئے ڈی جی کے ڈی اے کا ویژنج ان کر خوشی ہوئی۔ حیدر حسین

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے شجاعت حسین، سندھ آفیسرز ایسوسی ایشن کے  جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی اور اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی شاندار کارکردگی پر حیدر حسین اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے ڈائریکٹر اسپورٹس کو کھیلوں کی محکمہ جاتی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی

ڈی جی کے ڈی اے نے حیدر حسین سے گفتگو کے دوران محکمے میں بوائز ہاکی ٹیم بنانے کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ یہ  قومی کھیل کو سپورٹ کرنے اور کے ایچ اے کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔

کے ڈی اے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ویران میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

حیدر حسین نے ڈی جی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خیالات کو انتہائی مثبت قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین مزید پختہ ہوگیا کہ کھیلوں کے فروغ خاص کر ہاکی کے لئے مثبت سوچ رکھنے والے محمد علی شاہ جیسے افسر کے ہوتے ہوئے ہاکی کی کامیابیوں کا سفر بہت جلد شروع ہوگا،

اس موقع پر حیدر حسین نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کو لاہور قلندر کی جانب سے ان کی آفیشل ٹی شرٹ اور کے ایچ اے کی جانب سے ہاکی اسٹیک کا تحفہ پیش کیا۔