Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملتان: نشتر اسپتال کی چھت سے 500 لاوارث مسخ شدہ لاشیں برآمد | زرائع نیوز

ملتان: نشتر اسپتال کی چھت سے 500 لاوارث مسخ شدہ لاشیں برآمد

ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے 500 لاوارث مسخ لاشیں برآمد

ملتان میں قائم نشتر اسپتال کی چھت پر لاشوں کی بے حرمتی کے حوالے سے خبریں اس وقت درست نکلیں جب وزیراعلی پنجاب کی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کی۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے نوٹس کے بعد مشیر طارق زمان گجر اسپتال پہنچے جنہیں دیکھ کر انتظامیہ کی دوڑیں لگیں اور چھت کھولنے میں آنا کانی کی۔

طارق زمان نے ہدایت دے کر چھت کھلوائی تو وہاں آدھی درجن لاشیں موجود تھیں، جنہیں چرند پرند اور حشرات الارض مسخ کرچکے تھے۔

انہوں نے مردہ خانے کی چھت کھلوانے کی ہدایت کی تو انتظامیہ پریشان رہ گئی۔

مشیر برائے صحت لاشوں کو دیکھ کر برہم ہوئے اور کہا کہ لاشوں کی بے حرمتی کسی طور قبول نہیں، ان کی تدفین کی جائے۔