Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
لانڈھی : ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی | زرائع نیوز

لانڈھی : ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی :لانڈھی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ایریاٹو بی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر جنرل اسٹور کا مالک 45 سالہ اکرم ولد عبدالوہاب سینے پرگولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیاجبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
مضروب کو اہل محلہ شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال لے کرپہنچے جہاں وہ دم توڑگیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی اور واقعے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔
ایس ایچ او فرخ ہاشمی کے مطابق موٹرسائیکل پر سوارد وملزمان آئے اور ایک ملزم موٹرسائیکل سے اترکر مقتول کے ارشد حذیفہ جنرل اسٹورمیں داخل ہوا،اس دوران مغرب کی نماز پڑھ کر جیسے ہی اکرم پہنچا تو اس نے ایک ملزکو پکڑ لیا،جس پر اس کے ساتھی جو موٹرسائیکل پر بیٹھا تھا اس نے اکر م پر فائرنگ کی جو سینے میں لگی اور بعدازاں جان لیوا ثابت ہوئی،مقتول تین بچوں کا باپ اور مذکورہ جنرل اسٹور کامالک تھا۔
علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جس وقت ملزمان جنرل اسٹور کے باہر سے فرارہورہے تھے اس دوران اوپری منزل سے خاتون نے ملزمان پر گملا بھی پھینکا جس سے ایک ملزم گملا سرپر گرنے سے زخمی بھی ہوا،اس حوالے سے پولیس مزید جھان بین کررہی ہے ۔