Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رابطہ کمیٹی کی کامران ٹیسوری سے ملاقات، گورنر کی کاشوں کو سراہا | زرائع نیوز

رابطہ کمیٹی کی کامران ٹیسوری سے ملاقات، گورنر کی کاشوں کو سراہا

کراچی :گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین وفد نے گورنر ہائو س میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان ، مصطفی کمال، کشور زہرہ ، نسرین جلیل، خواجہ اظہار الحسن، انیس قائم خانی ، عبدالقادر خانزادہ ، امین الحق، ارشاد ظفیر، مسعود محمود، محفوظ یار خان، ابو بکر، محمد شریف، شاہد علی، نگہت شکیل، آفاق جمال، آسیہ اسحاق، صفیہ شاہ، اشفاق منگی، ارشاد حسن، راشد سبزواری،سید شکیل احمد، نیک محمد اور شاکربھی موجود تھے۔
رابطہ کمیٹی کے ارکین نے کراچی ڈویژن میں 53 یونین کونسلز کے اضافہ کے لئے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 53 یونین کونسلز کے اضافہ کا کریڈٹ گورنر سندھ کو جاتا ہے، جبکہ شہر قائد کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے بھی گورنر سندھ کی کوششیں لائق تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ کمیٹی ان اقدامات میں گورنر سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔