کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواست پر آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،۔
پیر کو سماعت کے موقع پر سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ وکلائ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ حکم کے باوجود پولیس اور سندھ حکومت نے تحریری جواب جمع نہیں کرایا ۔
عدالت نے آئی جی سندھ سے سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ کے ساتھ 13 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ سے بھی تفصیلات طلب کر لیں ہیں اور کہا ہے کہ اس وقت کمانڈوز کی سیکیورٹی کس کو فراہم ہے اس کی پوری فہرست پیش کی جائے اور وی آئی پیز کی نقل و حرکت سمیت ان کے خاندان کی حفاظت کے لئے تعینات سیکیورٹی کے تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی اور سیکیورٹی پر معمور اسپیشل کمانڈوز سمیت تمام تفصیلات ایک ہفتے میں پیش کر نے کا حکم جاری کردیا۔
