Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں ہنگامہ آرائی : تحریک انصاف کے 5 کارکنان کی ضمانت منظور | زرائع نیوز

کراچی میں ہنگامہ آرائی : تحریک انصاف کے 5 کارکنان کی ضمانت منظور

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے شاہ لطیف اور قائد آباد تھانے میں درج عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج پر ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد 5 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔

کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو شاہ لطیف اور قائد آباد تھانے میں درج عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج پر ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں نامزد 5 ملزمان نے کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے 10 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی عبوری ضمانت منطور کی۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔