Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے ,شرجیل میمن | زرائع نیوز

ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے ,شرجیل میمن

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ دوبارہ گرفتار کیا تو ری ایکشن دوبارہ ہو گا، یہ دھمکی 22 کروڑ عوام کو تھی۔

زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی سالمیت کیخلاف جو کام کرے وہ معاف ہے۔

پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو کبھی انصاف نہیں ملا، ایک ملک میں 2 قانون نہیں چل سکتے۔

ملک کو ڈنڈے اور بدمعاشی سے چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو مانگ رہا ہے وہ بھی مل گیا، جو نہیں مانگ رہا وہ بھی مل گیا۔

عمران خان کو جو ضمانت ملی وہ کسی کو ملی نہ ملے گی۔

عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے۔

سب کیلئے یکساں حقوق کی اہمیت کہاں گئی، اس شخص کو سب معاف ہے، اسے بلینکٹ ضمانت دی گئی۔

عدالت کو کیوں نہیں کہا میرے کارکنوں کو بھی رہا کرو۔