وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے بھتیجے شیراز الحق کو 2 مہینے قبل نادراہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں گریڈ 18میں بھرتی کیا گیا، صرف دو مہینوں میں انہیں گریڈ 19میں ترقی مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیاپروزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے کی بھرتی اور پروموشن کا نوٹیفکیشن گردش رہا ہے، نوٹیفکیشن اصلی ہے یا جعلی ہے، اس بارے میں تو نعیم الحق یا نادرا آف وضاحت کرسکتا ہے۔ تاہم اس نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے کی نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے بطور ڈائریکٹر ریجنل ہیڈکوارٹرزکراچی کردی گئی ہے ۔
یہ بات بھی سامنے آئی کہ نعیم الحق کے بھتیجے کی 2مہینے قبل بھرتی ہوئی، ان کو گریڈ18میں بھرتی کیا گیا تھا تاہم اب ان کو گریڈ 19میں ترقی دے کرکراچی ٹرانسفر کردیا گیا۔ نعیم الحق کے بھتیجے کی بھرتی اور صرف دومہینوں میں گریڈ 19میں ترقی کے بعد میرٹ پر سوالات اٹھ گئے۔

عوام سوال پوچھنے پر حق بجانب ہیں کہ آخر نعیم الحق پر عمران خان کی اس قدر مہربانیاں کیوں ہیں۔ نعیم الحق کو اپنے بھتیجے کی بھرتی اور ترقی کا جواب دینا چاہیے۔ 2مہینوں قبل بھتیجے کی بھرتی کیسے ہوئی؟ پھر صرف 2مہینے بعد گریڈ انیس میں ترقی کیسے ہوگئی؟ اگر گریڈ انیس میں ترقی میرٹ پر ہوئی تو میرٹ کیا تھا؟
سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو شرمناک قرار دیا ہے۔
