Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وہ گڑیا جسے گھر والے باہر پھینک کر آئے اور اُن سے پہلے یہ گھر آگئی | زرائع نیوز

وہ گڑیا جسے گھر والے باہر پھینک کر آئے اور اُن سے پہلے یہ گھر آگئی

جادوئی چیزیں خودبخود ایک سے دوسری جگہ حرکت کرتی ہیں، یہ بات تو آپ نے سُن رکھی ہوگی لیکن اب برطانیہ کی ایک خاتون نے فیس بک پر اس حوالے سے ایسا حقیقی واقعہ سنایا ہے کہ پڑھنے والے بھی خوفزدہ ہوکر رہ گئے۔

دی مرر کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن کی رہائشی ایملی میڈونیا نامی خاتون نے اپنے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’میری بیٹی ’اوریلیا‘ کو کرسمس پر ایک ’ایلسا گڑیا‘ تحفے میں ملی۔ اس گڑیا نے پہلی بار تب ہمیں خوفزدہ کر دیا جب یہ سوئچ آف ہونے کے باوجود اچانک ہسپتانوی زبان میں گانے لگی اور خود سے ہی باتیں کرنے لگی۔“

’’ ہم تمام گھر والے یہ دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے تھے،جس پر میرے شوہر ’میٹ‘ نے مجھ سے کہا کہ ہمیں یہ گڑیا باہر پھینک دینی چاہیے، اسی لمحے ہم نے گڑیا اٹھائی اور گھر سے کچھ فاصلے پر کچرے کے ڈبے میں پھینک دی مگر جب گھر واپس پہنچے تو گڑیا واپس اپنی جگہ پر موجود تھی۔ ہم اس پر مزید خوفزدہ ہو گئے اور ایک بار پھر اس گڑیا کو اٹھا کر اسی کچرے کے ڈبے میں ڈال آئے لیکن اس بار بھی یہ گڑیا پراسرار طورچند دن بعد گھر میں موجود ایک لکڑی کے بینچ کے نیچے پڑی ہمیں مل گئی۔‘‘

خاتون لکھتی ہے کہ ”دوسری بار اس گڑیا کے واپس آ جانے پر تو ہم خوف سے سکتے میں آ گئے۔ تاہم میٹ نے ہمت کرکے گڑیا اٹھائی اور اس بار اسے کچرے کے بیگ میں ڈال کر اوپر کچرا ڈال دیا اور بیگ کا منہ اچھی طرح بند کر دیا۔ یہ بیگ میٹ اس وقت کچرے کے ڈبے میں لے گیا جب گاڑی کچرااٹھانے آتی تھی۔ میٹ نے یہ بیگ خود اس گاڑی میں پھینکے اور ہم مطمئن ہو گئے کہ اب گڑیا واپس نہیں آئے گی۔ اس کے بعد ہم چھٹیوں پر چلے گئے۔ چار روز بعد ہم واپس آئے تو گڑیا پھر سے گھر میں موجود تھی۔ اسے گھر میں دیکھ کر ہمارے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ اب ہم نے اسے اپنے گھر سے بہت دور بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ 1500میل دور ہمارے کچھ رشتہ دار رہتے تھے چنانچہ ہم نے ڈاک کے ذریعے یہ گڑیا ان کی ایک لڑکی کو تحفے کے طور پر بھیج دی اور انہیں اس واقعے کے متعلق بھی بتایا۔ اب انہوں نے اس گڑیا کو اپنی لڑکی کے کمرے میں ٹیپ لگا کر دیوار کے ساتھ لٹکایا ہوا ہے تاکہ وہ وہاں سے کہیں جا نہ سکے۔“ فیس بک پر لوگ یہ پوسٹ پڑھ کر شدید خوف اور حیرت میں مبتلا ہوئے تاہم کئی لوگوں نے اس واقعے کی صداقت پر شک کا اظہار بھی کیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ ”آپ کی کہانی سن کر مزہ آ گیا۔ گڑیا چوتھی بار بھی واپس آجائے تو ہمیں بتائیے گا ضرور۔“