لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ہونے والے فیض فیسٹیول میں شرکت کرنے والے طالب علموں نے سڑک پر کھڑے ہوکر آزادی کے نعرے لگائے۔
پنجاب یونیورسٹی کے نوجوان پروفیسر عمار جان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان دپروکا کی تھاپ پر آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔ نوجوان پروفیسر نے لکھا کہ ’فیص فیسٹول میں طالب علم آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں، اُن کا یہ اقدام دیگر طالب علموں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہے‘۔
عمار جان نے بتایا کہ طالب علموں نے یہ مارچ طلبہ تنظیموں پر عائد ہونے والی پابندی کی وجہ سے کیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نعرے لگانے والے نوجوانوں نے دل جیت لیا۔
Students raising Azaadi slogans at Faiz Festival in Lahore. they are mobilizing for Student Solidarity March on 29th Nov for restoration of student unions and against budget cuts to education.
These young people are brilliant and fearless. And they will win! @HaiderKaleemB pic.twitter.com/bh2oJqEz0F
— Ammar Ali Jan (@ammaralijan) November 17, 2019
