ورلڈ کرائم انڈیکس جاری، کراچی کی صورتحال میں‌ پیشرفت

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دنیا بھر میں ہونے والے جرائم کی درجہ بندی کی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ  آج کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر 70 ویں نمبر پر آ گیا جبکہ یہی شہر 2014 میں انڈیکس میں 6 نمبر پر تھا اور آج صورتحال بہت بہتر ہے۔

انہوں نے کراچی میں ہونے والے امن و امان کا سہرا سول انتظامیہ، سندھ رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو دیا جبکہ اُن کا کہنا تھا کہ شہریوں نے بھی اپنا بہت اہم کرداد ادا کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  مستقبل میں انشاء اللہ صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔