کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گلشن بہار میں واقع ایک مکان سے خاتون اور ان کے دو کم سن بچوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں جنہیں تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاشیں ماں اور دو بچوں کی ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق شوہر درزی کا کام کرتا ہے جو رات 8 بجے برگر خریدنے نکلا اور دس بجے جب واپس آیا تو تینوں خون میں لت پت مرے پڑے ہوئے تھے۔
پاکستان بازار پولیس کے مطابق بچوں اور ماں کو ذبح کیا گیا جن کی شناخت 32 سالہ اور عبدالہادی، فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس تاحال قتل کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا جبکہ تفتیش کے لیے مقتولہ کے شوہر اور بھائی کو بھی حراست میں لیا۔
