Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
طارق روڈ مدینہ مسجد اور اطراف کو چوبیس گھنٹے میں‌ خالی کرنے کا نوٹس |

طارق روڈ مدینہ مسجد اور اطراف کو چوبیس گھنٹے میں‌ خالی کرنے کا نوٹس

طارق روڈ مدینہ مسجد اور اطراف کو چوبیس گھنٹے میں‌ خالی کرنے کا نوٹس

کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کی معروف شاہراہ طارق روڈ کے پارک سے مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں مسجد سے ملحق کلب، مدرسہ، دکانوں کے مالکان، کرایہ داروں اور رہائشی افراد کو 24 گھنٹوں میں انخلاء کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس قمر رضا جسکانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر خوشنود جاوید نے متعلقین کو عدالتی حکم پر 24 گھنٹوں میں پراپرٹی خالی کرنے کے نوٹس موصول کرا دیے ہیں۔

انسپکٹر خوشنود جاوید کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر متعلقین کے پاس جا کر نوٹس موصول کرائے اور ان کی تصاویر بھی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ نوٹس متعلقہ عمارت پر بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔

موصول ہونے والی نوٹس کی کاپی پر 29 دسمبر کی تاریخ درج کی گئی ہے، جس کے تحت تمام قابضین آج جمعرات کی شام تک پراپرٹی خالی کرنے کے پابند ہیں۔

انتظامیہ کے نوٹس کا عکس

پولیس کے مطابق جگہ خالی ہوتے ہی اس کے انہدام کی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے طارق روڈ پر واقع پارک میں قائم مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کر کے پارک کو بحال کرنے کے لیے انتظامیہ کو 1 ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔