Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ضمنی الیکشن : رئوف صدیقی نے2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادی | زرائع نیوز

ضمنی الیکشن : رئوف صدیقی نے2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادی

کراچی : سابق صوبائی وزیر اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی نے کہاہے کہ جو زیادتی اس شہر کے ساتھ ہوئی حلقہ بندی میں اس کی مثال نہیں ملتی پچاس ہزار ووٹ کی زیادہ سیٹیں ہیں لاکھو ووٹ والوں کی بس ایک سیٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس نا انصافیوں سے جو نقصان مملکت خداداد کو ہوا اسکی نظیر نہیں ملتی، ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ہم پورے پاکستان کو جب ایسے حالات میں دیکھتے ہیں پریشانی میں تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔یہ بات انہوں نے ضمنی الیکشن سے انتخابات لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

رئوف صدیقی نے این اے 244 اور این اے 254 پر ضمنی الیکشن کے لئے اپنے کاغذات جمع کردیے ہیں ۔

رؤف صدیقی نکا کہناتھاکہ ہم بلدیاتی انتخابات مکمل مسترد کرتے ہیں،یہ انتخابات آئینی قانونی اور اخلاقی طور پر غلط تھا یہ اتنا بڑا مذاق تھا کہ آپ نے تین کروڑ لوگوں کو اسکی بھینٹ چڑھادیا،فوری طور پر حلقہ بندی ٹھیک کریں اور بلدیاتی انتخابات کرائیں،پاکستان تو تقسیم ہو رہا ہے اس وقت پورا پاکستان لسانی,مسلکی اور فقہی اکائیوں میں گھوم رہا ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ ہر وہ آواز جو متحد کرنے کی بات کرے گی ایم کیو ایم پاکستان اسکے ساتھ ہے۔