نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ طیارہ ایک بار پھر تباہ ہوگیا، رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر گووا میں تربیت کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ مگ 29کے گرکر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے، فضائیہ حکام کے مطابق طیارہ ٹریننگ سیشن کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ دوسری جانب بھارتی بحریہ کے ترجمان ووک مدھوال کے بیان کے مطابق اچانک طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم اس میں موجود کیپٹن ایم شیوکھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادیو بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔
یاد رہے کہ رواں سال بھارت کے اب تک پانچ مگ طیارے جبکہ ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوچکے، پہلا مگ طیارہ پاکستانی فضائیہ کے نوجوان پائلٹ حسن نے نشانہ بنایا جس کے بعد سے آئی اے ایف پر زوال آیا اور انہیں تاحال ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔