Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی اشتعال انگیزی اور قابل مذمت ہے, دفتر خارجہ | زرائع نیوز

ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی اشتعال انگیزی اور قابل مذمت ہے, دفتر خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی یے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسلام مخالف متعصب کی طرف سے کیا گیا جس نے چند روز قبل سوئیڈن میں یہی کیا تھا, اس گھناؤنے اقدام کا دوبارہ وقوعہ افسوسناک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں پر واضح ہورہا ہے کہ آزادی اظہار کو مذہبی نفرت اور تشدد کے اشتعال کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔