کراچی : ماضی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی پاکستانی اداکارہ غزل صدیق جلد ہی ایک بار پھر ٹی وی پر نظر آئیں گی۔
سماجی رابطوں کی سائٹ فیس بُک پر انہوں نے ڈرامہ کے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے رمضان پلے ’چاند تارا‘ سے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا۔
