بھٹو کی برسی، شہلا رضا کے ایک ٹویٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے پہلے سربراہ اور بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو 41 برس گزر گئے، آج اُن کی یاد میں دن منایا جارہا ہے۔
بھٹو صاحب کو پاکستان کی تمام ہی سیاسی جماعتیں لیڈر تسلیم کرتی ہیں، حتیٰ کہ وزیراعظم عمران خان بھی اُن کی سیاست کے معترف ہیں البتہ شہری سندھ کے لوگ کوٹا سسٹم نافذ کرنے کی وجہ سے بھٹو صاحب سے ایسی کوئی خاص ہمدردی نہیں رکھتے۔
پیپلزپارٹی ہر سال برسی پر جلسے کا انعقاد کرتی ہے البتہ امسال کرونا وائرس کے پیش نظر کسی بھی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جیالوں نے زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ہیش ٹیگ چلایا جو پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ اسی دوران پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ، صوبائی وزیر اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے ایک ایسا ٹویٹ کردیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
https://twitter.com/SyedaShehlaRaza/status/1246186402011910149?s=20
شہلا رضا نے اپنے اس ٹویٹ میں وزیراعظم کے والد عمران خان کا ذکر کیا اور انہیں جہنم واصل قرار دیا۔

بعدازاں شہباز گل نے اس ٹویٹ کا جواب بھی دیا اور شہلا رضا کو شرم کرنے کا مشورہ دیا۔ علاوہ ازیں صحافیوں نے بھی شہلا رضا کے ٹویٹ کی شدید الفاظ میں تنقید کی۔
https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1246191427597545474?s=20
عرب نیوز سے وابستہ صحافی نے بلاول بھٹو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ پی پی کو سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، بلاول جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔
یہ خاتون پاکستان پیپپلزپارٹی کی رہنماء ،صوبائی وزیر اور سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر ہیں۔
شاید پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت @BBhuttoZardari , @BakhtawarBZ کے ساتھ ساتھ @murtazawahab1 اور @SaeedGhani1 جیسے قائدین بھی ان کے الفاظ کو قبابل مذمت سمجھتے ہوں گے! https://t.co/BlKyQ1VxWg
— Naimat Khan (@NKMalazai) April 4, 2020
