کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقاریب ایک ہفتے سے جاری تھیں اور اب باضابطہ طور ان کا نکاح ہوچکا ہے۔
سوشل میڈیا میں وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کیلئے لال رنگ کا دلکش دلہن کا جوڑا پہنا جبکہ شادی کی مرکزی تقریب میں شوبز کی مختلف شخصیات بھی شریک ہیں۔
اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی نظر آتی ہیں۔
