Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال | زرائع نیوز

آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی،بیجنگ : چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیر نے دورہ چین کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے)کے کمانڈر کیساتھ ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پاکستان اور چین کے درمیان فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کا چین کے سرکاری دورے کے پہلے روز اورپیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرزپہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے چینی فوج کے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا جس کے بعد ہم منصب پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کیساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی ۔دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے پیپلز لبرشین آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا اور تربیت کے اعلیٰ معیار اور چینی فوجیوں کی جانب سے سے دکھائی گئی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

آرمی چیف 4 روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کی ا فواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے چین میں مختلف فوجی رہنماؤں سے مزید ملاقاتیں بھی کریں گے۔