Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دوران انٹرویو ترک صدراردوان کی طبیعت ناساز | زرائع نیوز

دوران انٹرویو ترک صدراردوان کی طبیعت ناساز

استنبول: ترکیہ میں ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے دوران صدر رجب طیب اردوان کو پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے پر چینل کو انٹرویو روکنا پڑا، 15 منٹ بعد جب صدر واپس آئے تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کی اور سوالات کے جواب دیے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کل اور آج کے دن سخت محنت کی تھی اسی وجہ سے پیٹ میں تکلیف ہوئی، پروگرام منسوخ کرنا مناسب نہیں سمجھا۔