مکہ مکرمہ : صدارت عامہ برائے امور مسجد الحرام و مسجد نبوی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ساعتوں میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں افراد کی آمد کے لیے تیاری کرلی گئی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین، معتمرین اور عبادت گزاروں کو سہولیات فراہمی کی تیاری کرلی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الشیخ السدیس نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی تیاریوں کے حصے کے طور پر معتمرین کے لیے تمام خدمات تیار کر لی گئی ہیں۔
ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد میں عازمین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات مکمل طور پر تیار ہیں۔ تمام سیڑھیوں اور لفٹوں کی آپریشنل کردیا گیا ہے۔ مساجد کے تمام حصوں میں سائونڈ سسٹم، تمام تکنیکی سروس، انجینئرنگ، آگاہی اور رہنمائی کی خدمات ایک خصوصی ٹیم کے ذریعہ تیار ہیں، ان سروسز کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔
