Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
غریب آباد کی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی, 18 دکانیں اور کارخانے جل کر خاکستر | زرائع نیوز

غریب آباد کی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی, 18 دکانیں اور کارخانے جل کر خاکستر

کراچی: غریب آباد کی فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 18 دکانیں اور کارخانے جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ لاکھوں روپے کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی مزید 5 گاڑیوں کو طلب کیا گیا، 4 گھنٹے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے آگ مارکیٹ کے ایک کارخانے میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف کی دکانوں اور کارخانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت میں اضافے اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 4 گھنٹے کی محنت کے بعد فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، آگ کے نتیجے میں فرنیچر مارکیٹ میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فرنیچر مارکیٹ کی 18 دکانیں اور کارخانے جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر 45 دکانوں اور کارخانوں کو نقصان پہنچا ہے۔