ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کا تاجروں کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ، یقین دہانی

ایم کیوایم پاکستان تاجروں کےساتھ

کرونا پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یکساں پالیسی مرتب کی جائے اور تاجر برادری کو دکانیں کھولنے کے لئے 2گھنٹے کے اوقات کار کو بڑھا دیا جائے، رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن

کراچی کے تاجر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں جس سے سندھ اور پورا پاکستان چلتا ہے، رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری

ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے اراکین کا تاجر ایکشن کمیٹی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ اور وہاں پر موجود مختلف تاجر انجمنوں سے ملاقات

کراچی(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کا ایکشن کمیٹی کے ہڑتالی کیمپ کا دورہ اور وہاں پر موجود مختلف تاجر انجمنوں کے وفد سے ملاقات اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں تاجروں کی انجمنوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کرونا وباء کی غیر تسلی بخش پالیسی کے باعث تاجر برادری کا کاروباربری طرح متاثر ہورہا ہے کروناوبا اتنا بڑا ہوگیا ہے کے سیاسی جماعتوں کے جلسے میں نظر نہیں آرہا ہے بلکہ تاجر برادری کے کاروبار میں نظر آرہا ہےکراچی کے تاجر برادری کے ساتھ یہ سلوک پہلی مرتبہ نہیں ہورہا ہےبلکہ پچھلے لاک ڈاؤن کی آڑ میں بھی ان کے ساتھ مسلسل ناانصافی برتی جاتی رہی ہیں سندھ حکومت نشے میں اتنی مست ہوگئی ہے کہ کرونا وبا کی آڑ میں اندرون سندھ کے تاجروں کے لئے الگ نظام بنایا ہوا ہے اور کراچی کے تاجروں کیلئے الگ نظام بنایا ہوا ہےایم کیو ایم پاکستان اس دہرے نظام کی سخت مخالفت کرتی ہےخواجہ اظہا ر الحسن نے مزید کہا کہ خدارا کراچی میں تاجر برادری کے ساتھ مسلسل معاشی استحصال بند کیا جائے اور تمام صوبوں کے شہری علاقوں میں کرونا پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یکساں پالیسی مرتب کی جائے اور تاجر برادری کو دکانیں کھولنے کے لئے 2گھنٹے کے اوقات کار کو بڑھا دیا جائے تاکہ کرونا بڑھنے کے بجائے کم ہوسکے ورنہ تاجر برادری اپنا آئندہ کا لائحہ عمل سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گےایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ سےتاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور آئندہ بھی کھڑی ہوگی اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے کہا کہ کرونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں ہمیشہ شہری سندھ خصوصاُُکراچی کے تاجروں کے ساتھ ناانصافی کی جاتی رہی ہےانھوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں جس سے سندھ اور پورا پاکستان چلتا ہےاس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی خالدسلطان،ڈپٹی اقبال،کشور زہرہ نے بھی گفتگو کی اورکہا کہ اس مشکل گھڑی میں ایم کیو ایم آپ کےشانہ بشانہ کھڑی ہے اورآپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی انھوں نےایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایااس ضمن میں مختلف تاجروں کی انجمنوں نے ایم کیو ایم پاکستان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہا ر کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں: