میئر تو جماعت اسلامی کا ہی بنے گا، حافظ نعیم کا دعویٰ

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے، اداروں کی طرف سے پیپلز پارٹی کو واک اوور ملا ہوا ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کے نام پر فاشزم کا بدترین مظاہرہ کر رہی ہے، پولیس اور الیکشن عملے نے کھلم کھلا جانب داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی الیکشن کمشنر ہمیں مشورہ دے رہے تھے کہ فارم 12لینے کی کیا ضرورت ہے، پیپلز پارٹی نے فارم 11اور 12پر قبضے کے لیے دھاندلی کا نیا طریقہ اختیار کیا اور ان فارم کی وصول کے لیے پہلے سے دستخط لے لیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے تمام تر غیر جمہوری ہتھکنڈوں، حکومتی مشینری، سرکاری اختیارات و وسائل، دھونس دھمکی، پولنگ اسٹیشنوں پر قبضوں و کیمپوں پر حملوں اور بدترین دھاندلی کے باوجود کراچی کے عوام نے 15جنوری کی طرح 7مئی کو بھی پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ہے لیکن پھر بھی پیپلز پارٹی الیکشن پر قبضہ کر کے کراچی کو فتح کرنا چاہتی ہے، ہم 8نشستوں پر واضح برتری سے آگے تھے لیکن ہماری جیتی ہوئی سیٹوں اور عوام کے مینڈیٹ پر مزید ڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس کی بھر پور مزاحمت کرے گی اور اپنی سیٹوں اور حق و انصاف کے حصول کے لیے ہر طرح کے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرے گی،اس کے لیے ہم انٹرا کورٹ سے بھی رجوع کریں گے،اور نگی ٹاؤن کی 6یوسیز میں دوبارہ گنتی کے عمل کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی آگیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی موجودہ صورتحال اور بلدیاتی انتخابی عمل کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں پی ٹی آئی سے رابطہ کرے گی۔ منگل کو ہمارا وفد ان کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا،کراچی کا میئر تو جماعت اسلامی کا ہی بنے گا۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru