ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مردم شماری پرکانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں بہادر آباد میں اجلاس منعقد ہوا، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں 10 مئی کو کراچی میں ہونے والی عمائدین شہر کی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایم کیو ایم کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین شرکت کریں گے، اس اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے کانفرنس میں پیش کرنے کیلئے ایم کیو ایم نے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا اور اس کانفرنس میں کراچی کے ساتھ مردم شماری میں ہونے والی زیادتیوں پر اہم فیصلے کئے جائیں گے اور شہر کا مقدمہ لڑنے کیلئے عمائدین شہر سے مشاورت کے بعد اہم اعلانات بھی کئے جائیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کانفرنس میں شرکت کیلئے تاجر برادری، سیاسی جماعتوں، علماء، سول سوسائٹی، صحافی، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیشنلز و دیگر کو مدعو کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: