کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے آج (اتوار) شام پانچ بجے ہنگامی جنرل ورکرزاجلاس طلب کرلیا ہے۔جنرل ورکرز اجلاس شام 5 بجے مرکزی آفس بہادرآبادسےمتصل پارک میں ہوگا جہاں کارکنان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر رائے طلب کی جائے گی۔
ایم کیوایم نے مرحلہ وار احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے اس حوالے سےکارکنان کو بھی اعتماد میں لینے کافیصلہ کیاہے۔
ضمنی انتخابات میں بھی بھرپورحصہ لیاجائےگااور قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے لئے ایم کیو ایم کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
