کراچی:پیپلز پارٹی کی شہید چئیر پرسن بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی پر سیاسی قوت کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ملک بھر سے قافلے گڑھی خدابخش وانہ ہوگئے، کراچی سے آج قافلہ روانہ ہوگا۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی سمیت دیگر عہدیدار اپنے علاقوں سے روانہ ہونے والے قافلوں کی قیادت کررہے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا ہےکہ 27 دسمبر کو جلسہ عام ہوگا، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری و دیگر خطاب کریں گے، جیالوں کو لاڑکانہ لے جانے اور واپسی سمیت رہائش و طعام کا انتظام کیا گیا۔
