ہوبارٹ:پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔ شاداب خان نے یہ اعزاز بگ بیش لیگ میں اپنے نام کیا، پاکستانی کرکٹر نے ہوبارٹ ہریکینز نے میلبورن رینی گیڈز کیخلاف 8 رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ان تین وکٹوں کے بعد شاداب کی 2022 میں لی گئی وکٹوں کی تعداد 61 ہو گئی جب کہ اب تک کسی پاکستانی بولر کی ایک ہی سال میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف 2022 میں 60 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس سے قبل وہاب ریاض نے 2019 اور آل راؤنڈر اظہر محمود نے 2013 میں 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
