Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ، بابر اعظم کا عزم | زرائع نیوز

کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ، بابر اعظم کا عزم

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بطور پروفیشنل ہمارا کام ہے گراٶنڈ میں پرفارم کرنا ہے، موجودہ تبدیلوں میں ہمارا فوکس میدان میں کارکردگی پر ہوگا، انگلینڈ کے خلاف اچھا نہ کھیل سکے، کوشش ہوگی کم بیک کریں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پہلے میچ کے لیے سلیکٹرز سے بات ہو گئی ہے، کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون دیکھ کر منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی اچھی لگ رہی ہے، وکٹ آسٹریلیا جیسی لگ رہی ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اچھی نہیں رہی، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہے۔ تین چار دن میں چیزیں تبدیل ہوئی ہیں لیکن ہمارا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے، ہمارا فوکس گراونڈ پر ہے، وہاں پرفارم کرنا ہے، سیریز کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھا، ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی میچ تبدیل کر دیتی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔

ان کا کہنا تھا انگلینڈ کے خلاف جو بہترین الیون لگ رہی تھی وہ ہم نے کھلائی، شکست کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے لیکن پورا یقین ہے کم بیک ضرور کریں گے، پریشر نہیں لیتا کیونکہ دباؤ میں گیم اور خراب ہوتی ہے۔