Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا | زرائع نیوز

الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا

کراچی :الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کوارسال کیے گئے خط میں کہا گیاہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جا سکتی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 14 دسمبر کو بلدیہ عظمیٰ نے چار افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کی، ٹرانسفر ہونے والوں میں 19 گریڈ کے تین اور 18 گریڈ کا ایک افسر شامل ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چاروں افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ خلاف ضابطہ قرار دی جاتی ہے، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے تک ٹرانسفر پوسٹنگ روکی جائے۔

الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم سندھ کوبھی ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا ہے۔