Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی کے لئے بجلی فی یونٹ 7 روپے 43 پیسے سستی ہونے کا امکان |

کراچی کے لئے بجلی فی یونٹ 7 روپے 43 پیسے سستی ہونے کا امکان

کراچی :کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 43 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 43 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کردی ہے، اور نیپرا اتھارٹی درخواست پر 27 دسمبر کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست ماہ نومبر کیلئے کی گئی ہے۔