نسلہ ٹاور کیس کی سپریم کورٹ میں اہم سماعت کا احوال۔ ایس بی سی اے کو توہین عدالت کا نوٹس

نسلہ ٹاور انہدام کیس، ایس بی سی اے ڈی جی کو توہین عدالت کا نوٹس

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج چیف جسٹس کی زیع صدارت بینچ نے گجرنالہ، اورنگی نالہ، نسلہ ٹاور کیس سے متعلق سماعت کی۔

سماعت

کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پانچ فلورز گرادییے ہیں ، چار سو مزدور کام کررہے ہیں۔

چار سو آدمی لگے ہوۓ ہیں چار سو لوگوں سے ایک بلڈنگ نہیں ختم ہورہی ؟ چیف جسٹس

اندر سے اسٹرکچر ختم ہوچکا ہے صرف باہر سے نظر آرہا ہے، کمشنر کراچی

آپ نے لکھا سندھ بلڈنگ اتھارٹی نے رکاوٹ ڈالی ہے ؟ چیف جسٹس

ہم نے مہذب طریقے سے لوگوں کو روکا ہے ، آباد نے بھی مظاہرہ کیا ہم نے پرامن طریقے سے نمٹا ، کمشنر کراچی

یہ آپ نے کیا لکھا ہے سما کا ایک رپورٹر مداخلت کررہا ہے ؟ جسٹس قاضی محمد امین

ہم پر امن انداز سے معاملات کو نمٹا رہے ہیں ، لمشنر

دفعہ 144 نافذ کرکے لوگوں کو قریب آنے سے روک دیا ہے ، کمشنر کراچی

مسلہ یہ ہے اسٹیٹ کی کمزوری سے نان اسٹیٹ ایکٹر متحرک ہوتے ہیں ، جسٹس قاضی محمد امین

باٹم لائن یہ ہے کہ بلڈنگ اب بھئ کھڑی ہے ، جسٹس قاضی امین

دنیا میں ایک گھنٹہ میں ایسی بلڈنگ کرادی جاتی ہے آپ لوگ کیا کررہے ہیں ؟ چیف جسٹس

کمشنر نے لکھا ہے ایس بی سی اے نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ، چیف جسٹس

اگر کوئی مداخلت کررہا ہے تو توہین عدالت ہے ، جسٹس قاضی امین

ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی رپورٹ کو چیلنج کرتا ہوں ، ڈی جی ایس بی سی اے

عدالت کے حکم پر ڈی جی ایس بی سی اے نے رپورٹ پڑھ کر سنائی

آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دے رہے ہیں جواب دیں ، چیف جسٹس

عدالتی حکم پر عمل درآمد میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ، جسٹس قاضی محمد امین

رپورٹ کے مطابق ایس بی سی اے نے کنٹریکٹر سے رشوت بھی مانگی، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے ڈے جی اینٹی کرپشن کو ڈی جی ایس بی سی اے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

اینٹی کرپشن کو قانونی کارروائی اور تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور کا انہدام ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا حکم

تمام سرکاری وسائل بروۓ کار لانے کی ہدایت

بلڈنگ پلان منظوری دینے والے افسران کے خلاف بڑا حکم آگیا

اٹارنی جنرل نے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی استدعا کردی

انہدام کے ساتھ زمین کو بھی تحویل میں لینے کا حکم دیا جاۓ ، اٹارنی جنرل

نسلہ ٹاور بلڈر نے تاحال معاوضہ ادائیگی کیلئے اقدامات نہیں کیے ، اٹارنی جنرل

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی 780 مربع گز زمین کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ کے آفیشل اسائنی کو زمین تحویل میں لینے اور فروخت روکنے کا حکم

نسلہ ٹاور کا بلڈنگ پلان منظوری دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا

ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی اور کریمنل کارروائی کا حکم

محکمہ اینٹی کرپشن کو ان افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم

چیف جسٹس کا پولیس کو ملوث افسران کے خلاف الگ مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

آئندہ سماعت پر کریمنل کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ڈی آئی جی ایسٹ کو فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: