Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
صدرعلوی اوقات میں رہیں، کٹھ پتلی نہ بنیں : وزیرداخلہ کا شدید ردعمل | زرائع نیوز

صدرعلوی اوقات میں رہیں، کٹھ پتلی نہ بنیں : وزیرداخلہ کا شدید ردعمل

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں نے صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں ،عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں ،عمران خان کے حکم پر کٹھ پتلی نہ بنیں۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اﷲ نے کہاکہ آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے۔انہوں نے کہاکہ کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اْس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ،کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ،صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں ؟،عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے۔

انہوں نے کہاکہ عمران کو خط لکھیں کہ ٹیرین کو قبول کریں وہ سب حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو خط لکھیں ، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔