Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند | زرائع نیوز

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد پنجاب میں موبائل سروس جبکہ اسلام آباد اور روالپنڈی میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی مکمل بند کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے دیگر شہریوں میں بھی انٹرنیٹ صارفین فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے متعدد صارفین نے بھی اس حوالے سے شکایات کی ہیں۔

انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صارفین نے ٹویٹر تک رسائی نہ ہونے کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہیں، گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اپیلیکشنز تک رسائی میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔