Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاڑکانہ پریس کلب پی پی کے مسلح افراد کا حملہ، پریس کلب سیل | زرائع نیوز

لاڑکانہ پریس کلب پی پی کے مسلح افراد کا حملہ، پریس کلب سیل

لاڑکانہ پریس کلب پر مسلح افراد نے حملہ کر کے اندر موجود صحافیوں اور انتظامیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پریس کلب کے صدر نے حملہ کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق لاڑکانہ پریس کلب پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں متعدد صحافی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، مسلح افراد نے پریس کلب میں توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔ پریس کلب کے صدر کی جانب سے پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور اسے سیل کردیا۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے صحافی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد پیپلزپارٹی کی طرف سے بھیجے گئے تھے، انتظامیہ نے حملے کی اطلاع پولیس کو دی مگر وہ عین واقعے کے وقت نہ پہنچی جبکہ بعد میں آتے ہی پریس کلب کو سیل کردیا۔

سندھ حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے پریس کلب کو سیل کردیا، لاڑکانہ پریس کلب کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا پہلے حملہ کروایا گیا جیسے ہی صحافی باہر آئے انہیں باہر کھڑے افراد نے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

خیال رہے لاڑکانہ پریس کلب کا نقشہ اور اس کی تعمیرکی منظوری بے نظیر بھٹو نے خود اپنے ہاتھ سے کی تھی۔

9 thoughts on “لاڑکانہ پریس کلب پی پی کے مسلح افراد کا حملہ، پریس کلب سیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *