کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنویئر عامر خان کے چچا انتقال کرگئے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جبکہ سابق رکن اسمبلی اور ایم کیو ایم چھوڑ دینے والے سلمان مجاہد بلوچ نے MQM پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر کو فون کر کے چچا کے انتقال پر تعزیت کی۔
سابق MNA سلمان مجاہد بلوچ نے عامر خان بھائ ، سینئر ڈپٹی کنوینر، MQM پاکستان ، کے چچا کے انتقال پر اپنے دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے تعزیت، مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔
