کراچی:پاکستانی اداکارہ سمیعہ ممتاز نے انکشاف کیا کہ” ذہنی دباؤ میں آکر انہوں نے اپنے بال اتنے چھوٹے کاٹ لیے تھے کہ انہیں گنجے ہونے کا گمان ہوتا تھا۔”
زرائع کے مطابق حال ہی میں سمیعہ ممتاز نے ایک ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی ۔
اداکارہ کا بتانا تھا کہ ” اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل انہوں نے کھیتی باڑی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن جب پیسے کمانے کی ضرورت پیش آئی تو تھیٹر کرنا شروع کیا۔
“شادی کے حوالے کئے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ” ان کی دوسری شادی فلم ساز، رائٹر اور ہدایت کار فرجاد نبی سے ہوئی ہے۔
تاہم ان کے دونوں بچے ان کی پہلی شادی سے ہیں۔”
اداکارہ نے کہا کہ” انہوں نے اپنے بچوں کو عوام کی نظروں سے اس لئے دور رکھا تاکہ وہ اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار سکیں۔
ان کی شہرت بچوں پر اثر انداز نہ ہو۔
تاہم ان کا بڑا بیٹا 23 برس کا ہے اور میوزک کی تعلیم حاصل کر رہا ہے ۔
جبکہ ایک بیٹی بھی ہے جو تعلیم مکمل کرنے بیرون ملک جانے والی ہے۔”
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ سمعیہ ممتاز نے انکشاف کیا کہ” ان کے چند کرداروں کی وجہ سے ان پر ایک مخصوص قسم کی چھاپ پڑگئی تھی جس سے زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ذہنی دباؤ میں آکر اپنے بال اتنے چھوٹے چھوٹے کاٹ لئے تھے کہ دیکھنے پر گنجے ہونے کا گمان ہو رہا تھا۔
یہ اس وقت کی بات ہے جب فلم مور، دختر اور ڈرامہ سیریل پت جھڑ کے بعد کی شوٹنگ کروا رہی تھی ۔
پھر انہیں شوٹنگ کرنے کے لئے وِگ کا استعمال کرنا پڑا۔”