Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ثانیہ سے ردعمل کے سوال پر شعیب نے کیا جواب دیا ؟ | زرائع نیوز

ثانیہ سے ردعمل کے سوال پر شعیب نے کیا جواب دیا ؟

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی اور تعلقات میں خرابی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔شعیب ملک نے عیدالفطر پر یک انٹرویو میں شرکت کی۔

انہوں نے جہاں ان سے قیاس آرائیاں کی تصدیق یا تردید کے لیے سوال کیا گیا کہ سب کے اپنے گھر میں جو بھی مسائل ہوں لیکن وہ یہ قیاس ضرور کررہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ مرزا کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ اب واضح دکھائی دینے لگا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ جب وہ لوگ عمرے پر گئے تو میرے یہاں پاکستان میں کچھ اہم کام تھے، اسی طرح جب ثانیہ کے کچھ اہم کام بھارت میں کرنے کے تھے تو میں یہاں سے شوز چھوڑ کر بیٹے کے پاس گیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ہمارے رشتے کی ایک اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں مختلف ممالک سے ہیں، اور دونوں کے اپنے اپنے اہم عزائم ہیں۔سینئر کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ ایسی باتوں پر غور کریں تو دل دکھتا ہے لیکن اگر آپ دھیان نہیں دیتے تو آپ کو فرق نہیں پڑتا۔