Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شاہ رخ خان کی 16 کروڑ روپے مالیت کی گھڑی توجہ کا مرکز | زرائع نیوز

شاہ رخ خان کی 16 کروڑ روپے مالیت کی گھڑی توجہ کا مرکز

ممبئی :بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ان دنوں فلم پٹھان کی کامیابی کی وجہ سے کافی پذیرائی مل رہی ہے ایسے میں ان کی ایک گھڑی بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شاہ رخ کو نیلے رنگ کی گھڑی ہاتھ پر پہنے ہوئے دیکھا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی یہ نیلے رنگ کی گھڑی معروف برانڈ کی ہے اور اس کی قیمت بہت سے لوگوں کی پوری زندگی کی آمدن سے بھی زیادہ ہے۔

اس گھڑی کی قیمت 4کروڑ 70لاکھ بھارتی روپے(16کروڑ پاکستانی روپے)ہے۔