Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شاہ رخ خان دھوکہ دہی کیس میں پھنس گئے ، نوٹس جاری | زرائع نیوز

شاہ رخ خان دھوکہ دہی کیس میں پھنس گئے ، نوٹس جاری

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان ایک لڑکی کی جانب سے دائر کیے گئے دھوکہ دہی کے کیس میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کی ایک ضلعی عدالت نے بائجوز اور اس کا اشتہار کرنے والے بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کو دھوکہ دہی کے کیس کا نوٹس جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ پرینکا ڈکشت نامی ایک لڑکی نے سال 2021 میں عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی کہ میں نے آئی اے ایس کی تیاری کیلئے بائجوز کوچنگ میں داخلہ لیا جس کیلئے 1 لاکھ 8 ہزار بھارتی روپے ایڈوانس فیس ادا کی لیکن مجھے پڑھایا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔

متاثرہ لڑکی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ میں نے بائجوز کے اشتہار میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر فیس بھری تھی لیکن مجھے دھوکہ دیا گیا،کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بائجوز اور اداکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ پرینکا دکشت کو رقم 12 فیصد سالانہ سود کے ساتھ واپس کی جائے، 5 ہزار بھارتی روپے قانونی چاہ جوئی اور 50 ہزار بھارتی روپے ذہنی اذیت پہنچانے کے جرم میں ادا کیے جائیں۔