Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ماہرہ خان کس نئے ڈرامے میں ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والی ہیں ؟ جانیئے! |

ماہرہ خان کس نئے ڈرامے میں ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والی ہیں ؟ جانیئے!

کراچی : اداکارہ ماہرہ خان بہت جلد نئے ڈرامہ سیریل ’رضیہ‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں نئے ڈرامہ سیریل رضیہ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ڈرامے کے سیٹ سے لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ اداکارہ کی تصویر کو دیکھ کر ڈرامے کی کہانی دیگر کہانیوں سے کافی مختلف لگ رہی ہے اور اداکارہ کا کردار بھی اُن کے دیگر ڈراموں سے کافی مختلف لگ رہا ہے۔

کام کے محاذ پر ماہرہ خان اور اداکارہمایوں سعید ایک نئے پراجیکٹ ’آج رنگ ہے‘ پر ساتھ کام کررہے ہیں۔ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے پراجیکٹ کو نیشنل ایوارڈ یافتہ مصنف زنجبیل عاصم نے تحریر کیا ہے۔