Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عامر یا شاہ رخ ! ہیتھرگراہم نے کس کے ساتھ کام کی خواہش ظاہر کی تھی؟ جانئے | زرائع نیوز

عامر یا شاہ رخ ! ہیتھرگراہم نے کس کے ساتھ کام کی خواہش ظاہر کی تھی؟ جانئے

نیویارک : معروف امریکی اداکارہ ہیتھر گراہم نے ماضی میں بالی ووڈ کے مشہور خانز شاہ رخ خان اور عامر خان میں سے ایک کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ہیتھر گراہم ایک امریکی اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا ہے، وہ وہ ‘دی ہینگ اوور’ اور ‘بوگی نائٹس’ میں اپنے کرداروں کے حوالے سے مشہور ہیں۔لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ماضی میں مشہو امریکی اداکارہ نے عامر خان کی فلم ‘دھوم 3’ میں کام کرنے سے منع کیا تھا جس کی وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ اداکارہ ان دنوں دوسرے پراجیکٹس میں مصروف تھیں اس لئے دھوم 3 میں کام نہیں کرسکتیں۔
جب ہیتھر نے گوا فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان سے ملاقات کی تو وہ اُن سے بہت زیادہ متاثر ہوئیں اور انہوں نے اداکار کی شہرت کی بھی تعریف کی تھی۔
ہیتھر گراہم نے اس ملاقات کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی تھی اور کہا تھا میں اس وقت کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں جب مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوگی۔