Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میگن اور ہیری شہزادہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت سے کیوں گریزاں ؟ | زرائع نیوز

میگن اور ہیری شہزادہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت سے کیوں گریزاں ؟

لندن : برطانیہ میں 70 برس بعد منعقد ہونے والی شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی کے دوران ہر ایک کی نگاہیں شاہی خاندان پر جمی ہوئی ہیں، ایسے میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی عدم موجودگی باعث تشویش بنی ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اور ان کے بچے شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں شرکت نہیں کر رہے۔

شاہی محل کے ذرائع کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم سمیت دیگر شاہی خاندان کے افراد تقریب تاج پوشی میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اور ان کے بچے پرنس آرچی اور شہزادی للیبیٹ کیلیفورنیا میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی عدم موجودگی شہزادی ہیری اور ان کے والد شاہ چارلس سوم اور بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان جاری حالیہ تنازع کے باعث ہے۔دوسری جانب ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ تقیب تاج پوشی میں رسماً شرکت کر رہے ہیں وہ کسی بھی تقریب میں سرکاری کردار ادا نہیں کریں گے اور نہ ہی شاہی جلوس کا حصہ بنیں گے۔