Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زینت امان بالی وڈ میں صنفی امتیازی سلوک پر بول پڑیں | زرائع نیوز

زینت امان بالی وڈ میں صنفی امتیازی سلوک پر بول پڑیں

ممبئی : بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں 70 کی دہائی کے دوران کام کا معاوضہ دیتے ہو ئے صنفی بنیاد پر کیا جانے والا امیتازی سلوک ابھی تک جاری ہے۔

زینت امان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ اْنہوں نے 1980 کی فلم قربانی کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران دیا تھا۔

اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 70 کی دہائی کے آخر میں جب میں فلم قربانی کے سیٹ پر اپنے گانے لیلیٰ او لیلیٰ کی شوٹنگ کے لیے ریہرسل کر رہی تھی، آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کمیشن کے کیتھ ایڈم نے میرا یہ انٹرویو کیا تھا۔